احسان الحق پراچہ مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کرنے لوگوں کی آمد جاری

  احسان الحق پراچہ مرحوم کی  اہلیہ کی وفات پر تعزیت  کرنے لوگوں کی آمد جاری

بھیرہ(نامہ نگار)سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ مرحوم کی اہلیہ بیگم خورشید احسان کے انتقال پر تعزیت کے لیے سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی پراچہ ہاؤس بھیرہ آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

تعزیت کے لیے آنے والے افراد نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق ضلع ناظم انعام الحق پراچہ، اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ہارون احسان پراچہ، سابق سٹی ناظم عزیز الحق پراچہ، حسن انعام پراچہ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...