ن لیگ تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ،میاں اکرام الحق

ن لیگ تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کلیدی  کردار ادا کر رہی ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور انشاء اﷲ سرگودھا شہر کی جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔

ان کی تعمیر بھی مکمل کرنے کے لیے حکومت نے فنڈ جاری کر دیے ہیں جبکہ شہر میں الیکٹرانک ٹریفک سگنلز کے حوالہ سے بھی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ دیگر ترقیاتی کام جن میں سیوریج پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم عوام کی بلاامتیاز خدمت کو ترجیح دیں اور اسی وجہ سے لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں انشاء اﷲ سرگودھا کی عوام کے لیے جو وعدے کیے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...