پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند،شہادت اعوان

 پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند،شہادت اعوان

پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند،شہادت اعوان کسی طالع آزما سیاستدان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہو گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیرمملکت برائے قانون و انصاف سنیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی خالق پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ہے اور انشاء ﷲ اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، میڈٖیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نظریاتی وبستگی رکھنے والے کارکن پمارا اثامہ ہیں جو اپنے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے تحت جمہوریت کی خاطر قربانی دینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں انشاء اﷲ کسی طالع آزما سیاستدان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہو گی ، ملک شہادت اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس نظریاتی پلیٹ فارم سے کسی بھی دور میں آمریت اور پر تشدد سیاست کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ ہمارے قائدین نے ہر دورمریت میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے پائے استقلال میں ذرہ برابر بھی لرزش نہیں آنے دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے ناسور کے جڑوں سے اکھاڑنا اور بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام ہماری ترجیحات ہیں ، انشاء اﷲ ہماری جماعت ان اہداف کے حصول میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...