صحافیوں کے وسیع تر مفاد کے لیے مرتب کردہ تجاویز کا خیرمقدم

 صحافیوں کے وسیع تر مفاد کے لیے  مرتب کردہ تجاویز کا خیرمقدم

بھیرہ(نامہ نگار) بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے اجلاس میں لاہور پریس کلب کی آئینی کمیٹی کی جانب سے صحافیوں کے وسیع تر مفاد اور شعبئہ صحافت میں نظم و ضبط کے فروغ کے لیے مرتب کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا گیا۔

اجلاس ابو شاہین فاروقی ہال میں منعقد ہوا، جس میں پریس کلب کے ارکان کے علاوہ یونین آف جرنلسٹس دستور کے ارکان نے بھی شرکت کی۔صدارت صدر کلب شاہین فاروقی نے کی اجلاس میں لاہور پریس کلب کی آئینی کمیٹی کی ان تجاویز کو اہم قرار دیا گیا جن کے مطابق ہر شہر میں ایک ہی پریس کلب ہونا چاہیے اور صحافیوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...