گوجرہ میں چوری کی مختلف وارداتیں، موٹر سائیکلیں اور بکرا چوری

گوجرہ میں چوری کی مختلف  وارداتیں، موٹر سائیکلیں اور بکرا چوری

گوجرہ (نمائندہ دنیا) چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کر دیا۔

 گلشن اقبال کالونی کے وارث نے اپنی موٹر سائیکل نمبر 3690 ٹی ایس گھر کے باہر کھڑی کی تھی، جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔ محلہ احمد آباد کے محمد عبدالقادر کی موٹر سائیکل نمبر 7957 ایف ڈی پی بھی گھر کے باہر سے چوری کر لی گئی۔ حیدر پارک کے شہروز افضل نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا بکرا گھر کے باہر باندھ رکھا تھا، جسے چور موقع پاکر لے گئے ۔ علاوہ ازیں چک نمبر 302 ج ب کے جاوید اختر کی جیب سے دوران سفر گرین بس میں نامعلوم چوروں نے 35 ہزار روپے نکال لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...