بغیر کاغذات موٹر سائیکل اور بڑی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ایس پی انویسٹی گیشن
موچھ(نمائندہ دنیا)مہر محمد ریاض ایس پی انویسٹی گیشن نے اسد عباس نے کھلی کچہری میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کاغذات موٹر سائیکل اور بڑی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔
اور روڈ پر نکلتے وقت موٹر سائیکل اور گاڑی کے ملکان اپنے کاغذات اپنے پاس رکھیں عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف دینا پولیس کی ترجیح ہے قانون کی بالادستی اور شہری کے جان ومال کا تحفظ کرنا امن قائم کرنا ہماری زمہ داری ہے اگر پولیس کسی شہری کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کی بے حرمتی کرتی ہے تو ان کے خلاف ڈی پی او کو شکایت کی جائے اس کے خلاف انکوائری ہوگی ثابت ہونے پر پولیس ملازمین کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔اس موقع پرمرد و خواتین نے ایس پی کو اپنے مسائل پیش کیے انہوں نے شکایات کے ازالے اور میرٹ پر مسلہ حل کرنے کا متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments