آہیر کالونی میں جا بجا گندگی کے ڈھیر مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے

 آہیر کالونی میں جا بجا گندگی کے  ڈھیر مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پسماندہ علاقے آہیر کالونی میں جا بجا گندگی کے ڈھیر مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے۔

 علاقے میں تعفن کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ’ صاف پانی کی سہولت نہ ملنے کے باعث لوگ سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں اور بچے و بڑے پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلاء ہو رہے ہیں’ لوگوں کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی نے علاقے میں نہ آنے کی قسم کھا رکھی ہیں’ جس کے باعث مسائل بڑھتے جا رہے ’ ارباب اختیار ہمارے حال پر رحم کھاتے ہوئے صرف ایک بار علاقے کا وزٹ کر لیں انہیں حالات کی سنگینی کا خود اندازہ ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...