انعامی بانڈز پر مبینہ سٹہ بازی کا کاروبار کرنے والا شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

انعامی بانڈز پر مبینہ سٹہ بازی کا کاروبار  کرنے والا شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انعامی بانڈز پر مبینہ سٹہ بازی کا کاروبار کرنے والا شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

 پولیس کے مطابق جھاوریاں کینال پل پر گشت کے دوران مخبر نے اطلاع دی کہ جھاوریاں کا رہائشی محبوب الٰہی اپنی بیٹھک کے باہر سیڑھیوں پر بیٹھ کر انعامی بانڈز کی سٹہ بازی کی پرچیاں کاٹ کر لوگوں کو دے رہا ہے ، جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو 5 نامعلوم افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، جبکہ محبوب کو قابو کرلیا گیا۔ جس کے قبضے سے 14 ہزار 270 روپے نقدی، کیش میمو بک، چھوٹا کیلکولیٹر اور بلیک رنگ کا ریڈمی موبائل فون برآمد کرکے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...