خیام چوک فلائی اوور کو مرمتی کامو ں کیلئے بند کر دیا گیا
شہریوں کو متبادل راستے اور سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خیام چوک فلائی اوور کو مرمتی کامو ں کیلئے بند کر دیا گیاجس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو متبادل راستے اور سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردی،ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ روز سے مرمتی کام کے باعث خیام چوک فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا، شہریوں کو دورانِ تعمیر متبادل راستوں اور سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے ۔ شہریوں سے مرمتی کام کے دوران تعاون اور زحمت کے لیے معذرت بھی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments