جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیوں پر خاتون کیخلاف مقدمہ

جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیوں پر خاتون کیخلاف مقدمہ

سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ اسے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابقہ بیوی کی جانب سے مبینہ طور پر واٹس ایپ وائس میسجز کے ذریعے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا معاملہ، جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیوں کا بھی الزام، متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 113 شمالی کے رہائشی قیوم ظفر نے بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی مسماۃ(س)نے واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا، جس میں مبینہ طور پر گالم گلوچ، قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ اسے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دی گئی۔ اگلے روز بھی سابقہ بیوی کی جانب سے دوبارہ وائس میسج موصول ہوا اور مبینہ طور پر کہا گیا کہ ‘‘میں تمہیں دیکھ لوں گی’’، جبکہ دھمکی آمیز پیغامات کی ریکارڈنگ بطور ثبوت پیش کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔ فریقین کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ ملزمہ کی بہن شازیہ طارق کی جانب سے مدعی سے لیے گئے 24 ہزار روپے کا قرض ہے ، جس کی ملزمہ مبینہ طور پر ضامن تھی، تاہم رقم واپس نہ ہونے پر مذکورہ شخص نے ملزمہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا، جس کے بعد مبینہ طور پر دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مبینہ دھمکی آمیز وائس میسجز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...