میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر 25 سالہ نوجوان جاں بحق
پولیس کی نگرانی میں جاں بحق نوجوان کی لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسلام پورہ پھاٹک کے قریب میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، ٹرین کی زد میں آنے سے نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ اسلام پورہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں 25 سالہ نامعلوم نوجوان میانوالی ایکسپریس کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد پولیس کی نگرانی میں جاں بحق نوجوان کی لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے نوجوان کی شناخت اور حادثے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments