رکشہ سوار کباڑ فروش کو نوسر باز نے لوٹ لیا

رکشہ سوار کباڑ فروش کو نوسر باز نے لوٹ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رکشہ سوار کباڑ فروش کو نوسربازکار سوار نے مبینہ طور پر نوسربازی کے ذریعے لوٹ لیا، 24 ہزار روپے سے محروم کر دیا۔۔۔

 واقعہ 27 پل کے قریب پیش آیا جہاں چک نمبر 36 جنوبی کا رہائشی عدنان نصیر کباڑ کا سامان فروخت کرکے رکشہ پر مانگنی سے لالو والی جا رہا تھا کہ ایک کار نے رکشے کے آگے آکر راستہ روک لیاتھا۔ کار میں سوار دو نامعلوم مردوں اور دو خواتین میں سے ایک شخص نے ایک ہزار روپے کے چینج کا مطالبہ کیا، متاثرہ شخص نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو ملزم نے مبینہ طور پر اس کی جیب سے 24 ہزار روپے نکال لیے اور مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر موقع سے فرار ہوگئے ، متاثرہ شخص کے مطابق شور مچانے کے باوجود کوئی مدد کو نہ پہنچا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...