18 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلنے والا 18 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق محلہ عباس پور کا عادل عمر دراز گزشتہ سہ پہر تقریباً 3 بجے گھر سے محلہ شمس آباد کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے کے لیے نکلا تھا، تاہم نہ تو اکیڈمی پہنچا اور نہ ہی واپس گھر آیا، اہلخانہ نے عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور اکیڈمی کے اساتذہ سے معلومات حاصل کیں۔ مگر تاحال اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر پولیس نے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے شبہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments