چور 4 لاکھ ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے

 چور 4 لاکھ ہزار روپے مالیت کے  مویشی چوری کر کے لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں مویشی چوری کی واردات نامعلوم چور 4 لاکھ ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے سلن والی پولیس نے متاثرہ زمیندار کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 142شمالی کے رہائشی زمیندار محمد خان ولد احمد یار کے زرعی رقبہ پر بنے ڈیرہ پر چوری کی واردات ہوئی جہاں سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 4 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے 2 عدد قیمتی بچھڑے اور کٹی چوری کر کے لے گئے۔ سلانوالی پولیس نے متاثرہ زمیندار محمد خان کی درخواست پر نامعلوم مویشی چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...