کلور کوٹ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کا سراغ مل گیا
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ کے علاقہ اکیراں والہ میں ہونے والی ڈکیتی سی سی ڈی پولیس نے ٹریس اوٹ کر لی ہے۔
کلورکوٹ کے علاقہ اکیراں والہ میں پانچ روز قبل پانچ مسلح نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ایک اڑھتی مرسلین کی گاڑی اور پچاس لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جن کی تلاش میں سی سی ڈی بھکر کلورکوٹ متحرک تھی۔سی سی ڈی کلورکوٹ کے ذرائع کے مطابق اس ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس اوٹ کر لیا گیا ہے ملزمان کے قریب پولیس پہنچ چکی ہے اور بہت جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے ملزمان کی گرفتاری کے بعد میڈیا کو اگاہ کر دیا جائے گا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments