قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

قتل کی دھمکیاں دینے والے  شخص کے خلاف مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار)پپلاں کے نواحی علاقے حافظ والہ میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف پپلاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 پولیس کے مطابق نجیب اللہ نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے خاتون خانہ فروا خالد کا بچوں کو سکول چھوڑتے اور بازار جاتے ہوئے میں مبینہ طور پر تعاقب کیا اور ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیئے دباؤ ڈالا، اور گھر دروازے پر بھی جاتا رہا دوستی سے انکار پر گولیوں سے بھرا پستول دکھا کر قتل کی دھمکی دی خاتون کا شوہر دوسرے شہر ملازمت کرتا ہے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ پپلاں پولیس نے ملزم کے خلاف دفعات 341 اور 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...