فحاشی کا اڈا چلنے کی مبینہ جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج

فحاشی کا اڈا چلنے کی مبینہ جھوٹی  اطلاع دینے پر مقدمہ درج

کندیاں( نمائندہ دنیا)فحاشی کا اڈا چلنے کی مبینہ جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج ۔پپلاں کے علاقہ حافظ والہ میں ذاتی رنجش کی بناء پر پڑوسی فروا خالد نامی خاتون کے گھر فحاشی کا اڈا چلنے کی مبینہ جھوٹی اطلاع پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دینے والے کالر رفیع اللہ کے خلاف پپلاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر موقع پر جا کر تحقیق اور تصدیق کی گئی تو کال مبینہ طور پر خلافِ حقیقت نکلی پولیس نے رفیع اللہ کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کو گمراہ کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...