کریشر پلانٹ سے 45 ہزار روپے مالیت کا تھری فیز کنزیومر میٹر چوری
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں سٹون کرشنگ مارکیٹ میں چوری کی واردات نامعلوم چور کریشر پلانٹ سے 45 ہزار روپے مالیت کا تھری فیز کنزیومر میٹر بجلی چوری کرکے لے گئے۔
سلانوالی پولیس نے کریشر پلانٹ مالک کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر پنتالیس جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا کے رہائشی باسط رحمان ولد عبدالرحمن نے سلانوالی کے نواحی چک نمبر 119 موڑ پر سٹون کریشنگ مارکیٹ میں ماشائاللہ مغل سٹون کریشر کے نام سے پلانٹ لگایا ہوا ہے ۔جہاں سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 45 ہزار روپے مالیت کا ایک تھری فیز کنزیومر میٹر بجلی چوری کر کے لے گئے۔ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص باسط رحمان کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments