صراف کی دکان سے سابق ملازم نے کروڑوں کا سونا ہڑپ کر لیا
حساب کتاب کے دوران ذمے 712 گرام 170 ملی گرام خالص سونا بقایا نکلا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صراف کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا مبینہ طور پر ہڑپ کرنے پر سابق ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا پولیس کے مطابق صرافہ بازار کے عدنان نے بتایا کہ وسیم بٹ تقریباً تین سال تک اس کے پاس ملازم رہا اور رشتہ دار ہونے کی وجہ سے اسے زیوراتِ طلائی مختلف شہروں میں فروخت کرنے اور ان کے بدلے خالص سونا لانے کی ذمہ داری سونپی جاتی رہی، کچھ عرصہ قبل حساب کتاب کے دوران وسیم بٹ کے ذمے 712 گرام 170 ملی گرام خالص سونا بقایا نکلا، جس کی موجودہ ریٹ کے حساب سے مالیت تقریباً 2 کروڑ 96 لاکھ 12 ہزار روپے بنتی ہے ، سونا واپس کرنے کا مطالبہ کرنے پر ملزم مبینہ طور پر ٹال مٹول اور وعدہ وعید سے کام لیتا رہا اور بعدازاں ملازمت بھی چھوڑ دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments