ڈنڈوں کے وار سے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی، دو بے ہوش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گھر میں گھس کر اہلخانہ پر مبینہ قاتلانہ حملہ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی، دو بے ہوش ہوگئے، پولیس نے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 49 جنوبی میں حفیظ اﷲ، رفیق، نوید سمیت 13 ملزمان مبینہ طور پر کلہاڑیوں، سوٹوں اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکرذکاء اﷲ کے گھر میں داخل ہوگئے ،ملزمان نے اسے ،اسکی اہلیہ مینا بی بی، بیٹے شہباز، پوتی روجو اور بہو صائمہ بی بی پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا،جبکہ مینا بی بی اور شہباز مبینہ طور پر بے ہوش جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا واقعہ کی وجہ احاطہ کے تنازعہ پر جاری رنجش ہے ، پولیس نے 13 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments