پارکس کی تزئین و آرائش کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی متحرک
ایجنسی کا پارکس، گرین بیلٹس اور گرین ایریاز میں جاری اقدامات کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے پارکس کی تزئین و آرائش کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا بھرپور متحرک، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شہباز احمد کے مختلف پارکس کے دورے ، جاری اقدامات کا جائزہ، اہم ہدایات جاری کر دیں، سرگودھا کے پارکس کو عوامی امنگوں کا عکاس بنانے اور جملہ تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا ہنگامی انداز میں مصروف عمل ہے اور اس سلسلہ میں گراس روٹ لیول پر کام جاری ہے ۔ پارکس، گرین بیلٹس اور گرین ایریاز میں جاری اقدامات کے جائزہ کے حوالہ سے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد نے کمپنی باغ، ہارون الرشید تبسم پارک، اقبال کالونی پارک اور 31 بلاک پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پارکس کی تزئین و آرائش کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کر دیں، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا کو گرین سٹی میں تبدیل کرنے اور پارکس کو عوامی امنگوں کا آئینہ دار بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اور عوام کو پارکس میں صحت مندانہ و پر تحفظ ماحول کے ساتھ جملہ تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالہ سے غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments