کندیاں فاریسٹ پارک میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

 کندیاں فاریسٹ پارک میں شجرکاری  مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

میانوالی ، کندیاں (نامہ نگاران )محکمہ جنگلات کے زیرا ہتما م اور نجی سماجی تنظیم کے تعاون سے کندیاں فاریسٹ پارک میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا تھے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ ارشاد اللہ گوندل، محکمہ جنگلات و دیگر محکموں کے افسران، سما جی تنظیم کے نمائندگان، مختلف سکول کے طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں پودا لگا کر شجر کا ری مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء، محکمہ جنگلات کے عملے اور سما جی ورکرز نے ملکر ایک ہزار سے زائد پودے پارک میں لگائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شجرکاری ایک ماحول دوست اقدام ہے جسے ہم سب نے ملکر تسلسل سے جاری رکھنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...