3 سال سے روپوش اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کاروائی، 3 سال سے روپوش اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار، کلاشنکوف برآمد۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر توقیر احمد اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع ریڈ کرکے 3 سال سے روپوش اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد رمضان ولد ریشم خان سکنہ پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کی دریافت پر جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کے خلاف تھانہ کندیاں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments