موسلا دھار بارش نے بھاگٹانوالہ شہر میں جل تھل ایک کر دیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش نے بھاگٹانوالہ شہر میں جل تھل ایک کر دیا، جبکہ حکومت پنجاب کے سڑکیں بحال، خوشحال پنجاب کے دعوے بھی عملی صورتحال کے سامنے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
بارش کے بعد مین بازار اور مرکزی سڑک پر پانی جمع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں اور نظامِ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا۔بھاگٹانوالہ کی یہ مرکزی سڑک سرکاری ہسپتال، درجنوں نجی ہسپتالوں، گریجویٹ کالج، متعدد نجی سکولز و کالجز، تھانہ، پوسٹ آفس اور دیگر سرکاری و نجی دفاتر تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے ، جہاں روزانہ ہزاروں شہری آمدورفت کرتے ہیں۔ تاہم نکاسی آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث بارش کے بعد مرکزی سڑک ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگی۔شہریوں کے مطابق بارش ہوتے ہی مین بازار اور مرکزی شاہراہ زیرِ آب آ جاتی ہے ، جس سے مریضوں، طلبہ، تاجروں، ملازمین اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments