سرگودھا کی دو طالبات کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شایانِ شان استقبال

سرگودھا کی دو طالبات کھلاڑیوں کی  وطن واپسی پر شایانِ شان استقبال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہاکی کے میدان میں شاندار کارکردگی دکھا کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی سرگودھا کی دو طالبات کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شایانِ شان استقبال، شہریوں نے جگہ جگہ پھول نچھاور کرکے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی طالبات ہاکی کھلاڑی ماہا رمضان اور ظاہرہ صدف نے عمان میں منعقدہ انڈر 21 اور انڈر 18 ایشیا کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بطور مڈ فیلڈر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور ایران کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...