ملٹری انٹیلی جنس کا افسر ظاہر کرکے پانچ ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کرکے رفوچکر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نوسرباز خود کو ملٹری انٹیلی جنس کا افسر ظاہر کرکے موبائل شاپ سے پانچ ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کرکے رفوچکر ہو گیا۔
پولیس کے مطابق عدنان عزیز کید وکان پر سکندر حیات نامی شخص آیا اور پانچ ہزار روپے اپنے موبائل اکاؤنٹ نمبر پر ایزی پیسہ کے ذریعے منتقل کروائے ، رقم کے ساتھ فیس طلب کرنے پر ملزم نے کہا کہ جیب میں پیسے نہیں اور کزن سے رقم دکان مالک کے اکاؤنٹ میں منتقل کروادے گا، اس دوران مبینہ ملزم نے خود کو ملٹری انٹیلی جنس کا افسر ظاہر کرتے ہوئے ایک کارڈ بھی دکھایا جس پر دکاندار نے اعتماد کرتے ہوئے اسے جانے دیا، جو کہ رفوچکر ہو گیا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments