الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میں میڈیکل کلاسز کا باقاعدہ اجرا
الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میں میڈیکل کلاسز کا باقاعدہ اجرا مختلف شعبوں میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات سے پیشہ ورانہ حلف لیا گیا
داؤد خیل (نماندہ دنیا)الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میں میڈیکل کلاسز کا باقاعدہ اجرا، ماڑی انڈس، میانوالی الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام میڈیکل کلاسز کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی تقریب کی۔ صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی، جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ عرفان صادق گل اور ریٹائرڈ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کالا باغ ڈاکٹر مسعود احمد قریشی مہمانانِ خصوصی تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments