ڈاکوؤں نے مشروب ساز کمپنی کی گاڑی سے چھ لاکھ چھین لیا

  ڈاکوؤں نے مشروب ساز کمپنی کی گاڑی سے چھ لاکھ چھین لیا

ڈاکوؤں نے مشروب ساز کمپنی کی گاڑی سے چھ لاکھ چھین لیاڈیروں سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران 159شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی مشروب ساز کمپنی کی گاڑی روک کر عملے کے افراد اﷲ دتہ ،ثاقب ،اکبر اور عثمان کو ہراساں کرتے ہوئے ان سے چھ لاکھ روپے کیش چھین لیا،مڈھ پرگنہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اسد علی سے 1لاکھ 80ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے ،جبکہ 69شمالی کے زاہد حسنات،کوٹ کمبوہ کے محمد ابرار،خواجہ آباد کے ممتاز احمد،53جنوبی کے سیف اﷲ کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زراور ڈیرہ جدید کے محمد ممتاز،موضع ریتڑی کے محمد عثمان کے ڈیروں سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...