بھاگٹانوالہ:گورنمنٹ گریجویٹ کالج خواتین میں روڈ سیفٹی پرسیمینار

بھاگٹانوالہ:گورنمنٹ گریجویٹ کالج خواتین میں روڈ سیفٹی پرسیمینار

بھاگٹانوالہ:گورنمنٹ گریجویٹ کالج خواتین میں روڈ سیفٹی پرسیمینارٹریفک قوانین کی پابندی،سڑکوں پر محفوظ سفر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور سڑکوں پر محفوظ سفر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔سیمینار میں کالج کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے روڈ سیفٹی کی اہمیت، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف حادثات کی روک تھام میں معاون ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے ۔سیمینار کے انتظامات اور شرکاء کی جانب سے بھرپور شرکت کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینئر افسران نے سراہتے ہوئے کالج انتظامیہ کی بہترین میزبانی، نظم و ضبط اور مجموعی انتظامات کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...