تعلیمی و بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
تعلیمی و بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت سکولوں کی مجموعی صورتحال اور محکمہ تعلیم سے متعلق دیگر امور کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر بنانے ، سرکاری سکولوں میں تعلیمی و بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی تعلیمی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کی حاضری، دستیاب بنیادی سہولیات، سکولوں کی مجموعی صورتحال اور محکمہ تعلیم سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور ان کے معیار و تکمیل کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments