نئی ترقیاتی سکیموں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا جائزہ

نئی ترقیاتی سکیموں اور کاشتکاروں  کو درپیش مسائل کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق ترقیاتی امور، جاری سکیموں، نئی ترقیاتی سکیموں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، ایس ای ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خوشاب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خوشاب اور گنے کے کاشتکاروں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں شوگر مل پھاٹک سے ڈی چوک تا ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد تک 0.93کلومیٹر اربن روڈ کی امپروومنٹ /بحالی کی ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...