موسلادھار بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گزشتہ شب موسلادھار بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا، حبس اور گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، تاہم نشیبی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔، شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا تاہم دوسری جانب شہر کے نشیبی علاقوں اور مختلف شاہراہوں و گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments