پالش کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر بزرگ خاتون کی بالیاں ہتھیا لیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پالش کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر بزرگ خاتون کی طلائی بالیاں مبینہ طور پر ہتھیانے کا واقعہ، نامعلوم شخص چار ماشہ وزن کی بالیاں لے کر رفوچکرہوگیا۔
مہر کالونی 49 ٹیل کے رہائشی محمد سعد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام ایک نامعلوم شخص ان کے گھر آیا اور دروازہ کھولنے والی اس کی والدہ کو بتایا کہ اسے ان کے خاوند نے بھیجا ہے اور وہ کانوں میں پہنی طلائی بالیاں پالش کرنے آیا ہے۔ ملزم نے بالیاں اتارنے کے بعد مبینہ طور پر یہ کہہ کر خاتون کو صوفے کے نیچے بالی تلاش کرنے میں مصروف کردیا کہ ایک بالی وہاں گر گئی ہے ، اسی دوران ملزم گھر سے باہر نکلا اور فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments