فوڈ اتھارٹی کی خاتون افسر اور ٹیم سے مبینہ بدتمیزی، تشدد

فوڈ اتھارٹی کی خاتون افسر اور ٹیم سے مبینہ بدتمیزی، تشدد

فوڈ اتھارٹی کی خاتون افسر اور ٹیم سے مبینہ بدتمیزی، تشددموبائل فون چھیننے اور سرکاری کارروائی میں مزاحمت کا الزام،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) استقلال آباد میں ایک سویٹ شاپ پر کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاتون افسر اور ٹیم سے مبینہ بدتمیزی، تشدد، موبائل فون چھیننے اور سرکاری کارروائی میں مزاحمت کا الزام، پولیس نے صدرسرگودھا بار،دکاندار سمیت تین نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ استقلال آباد میں سوئٹس کا معائنہ کرنے پہنچی جہاں ایکسپائرڈ مصنوعات اور دیگر فوڈ سیفٹی و حفظان صحت کے مسائل سامنے آنے پر دکاندار پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جرمانہ عائد ہونے پر دکاندار حمزہ اقبال طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر گالم گلوچ شروع کردی، بعد ازاں فون کرکے رمیز فاروقہ ایڈووکیٹ صدر بار،سکندر جوئیہ ایڈووکیٹ اور دیگر نامعلوم افراد کو موقع پر بلا لیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر فوڈ اتھارٹی ٹیم سے تکرارکی، خاتون فوڈ سیفٹی آفیسر کے مطابق ملزمان نے اس کے دو موبائل فون چھین لیے ، چہرے پر تھپڑ مارے ، دھکے دیے اور مبینہ طور پر زبردستی دکان کے اندر لے جاکر ہراساں کیا، موقع پر شور واویلا اور مدد کے لیے پکارنے کے بعد پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...