بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی متعدد دوکانیں موقع پر سیل

 بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی متعدد دوکانیں موقع پر سیل

بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی متعدد دوکانیں موقع پر سیل کسی بھی قسم کی تعمیرسے قبل ادارے سے بلڈنگ پلان کی منظوری ضروری

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانوالی مبشر کلیم گلِ کی زیرِ نگرانی میونسپل کمیٹی میانوالی کی حدود میں نقشہ کی منظوری کے بغیر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔اس سلسلے میں میونسپل آفیسر پلاننگ عاصم ضیاء نے ایم سی عملے کے ہمراہ بلوخیل روڈ پر بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی متعدد دوکانوں کو موقع پر سیل کردیا۔ اس کارروائی کا مقصد میونسپل حدود میں قانون کی عملداری، منظور شدہ نقشہ جات کے مطابق تعمیرات اور شہریوں کے لیے محفوظ و منظم شہری ماحول کو یقینی بنانا ہے ۔ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے قبل متعلقہ ادارے سے بلڈنگ پلان کی منظوری، کمرشلائزیشن فیس اور دیگر ضروری این او سیز کی تکمیل یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...