رشوت وصول کرنے والا اشٹام فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹ)اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوہر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے رجسٹری پاس کروانے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت وصول کرنے والے اشٹام فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جوہرآباد میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب اظہر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی نگرانی میں کارروائی کی گئی، جہاں حافظ زیب نواز نامی اشٹام فروش نے مدعی محمد اشرف سے رجسٹری پاس کروانے کے عوض 15 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ مدعی کے مطابق ریونیو آفیسر عطر شیرازی نے اسے رقم اشٹام فروش کو دینے کا کہا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت وصول کی جاچکی تھی، کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے ،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments