ستھرا پروگرام، خانیوال میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ جاری

ستھرا پروگرام، خانیوال میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے۔۔۔

 اسٹیڈیم روڈ، بلاک 10 اور بلاک 11 میں جاری صفائی اور ڈی سلٹنگ کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی ٹیموں کی کارکردگی، آپریشن کی صورتحال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اعوان چوک پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے کلیکشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ منیجر آپریشنز عثمان خورشید نے انہیں صفائی آپریشن اور کلیکشن پوائنٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر حنا ارشد نے شہریوں اور دکانداروں سے ملاقات کرکے صفائی ٹیموں کی آمد، صفائی کے معیار اور سروسز کی فراہمی سے متعلق براہ راست معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے فیلڈ میں مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...