ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ،میانوالی میں بھی امتحانی مراکز قائم
میانوالی (نامہ نگار)آج ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ کے لیے اس سال میانوالی میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانی مراکز پر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔طلباء کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بوائز جب کہ طالبات کے لیے یونیورسٹی آف میانوالی میں سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ طلباء کے سنٹر پر دو سو امیدوار رجسٹرڈ ہیں جب کہ طالبات کے سنٹر پر پانچ سو امیدواروں کی رجسٹریشن ہوئی ہے ۔ دونوں مراکز پر ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیمیں بھی پہنچ چکی ہیں اور نگران عملہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments