پارلیمانی سیکرٹری کی کھلی کچہری شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

 پارلیمانی سیکرٹری کی کھلی کچہری  شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور خان کی دفتر بلدیہ میں کھلی کچہری شہریوں نے واپڈا نکاسی آب کی شکایات کے انبار لگا دیئے ۔

اے عزیز نامی شخص نے رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں مارنگ ٹئم میں ڈاکٹر نہ ہونے اور ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی اور پندرہ سال قبل سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے باوجود آج تلک گیس کنکشن فراہم نہیں کئے جاسکے ۔قسور خان نے محلہ مسلم ٹاون میں نکاسی آب کے مسعلے کی نشاندہی کی جبکہ اکرم آباد سیمت محلہ سادات میں بھی نکاسی آب کا مسعلہ اٹھا گیا کچھ نے سپیڈ بریکر اور بائی پاس کا مطالبہ کیا لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی خرابی پر فیسکو اہلکاروں کی طرف سے کال نہ اٹینڈ کرنے کی نشان دہی کی گئی جس پر تیمور خان نے متعدد شکایات کے ازالے کے لئے افسران سے فون پربات کی اور نکاسی آب کے مسعلے اور گرانٹ آنے پر گلیوں نالیوں کی تعمیر کا وعدہ کیا اس موقع پر ن لیگ کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار،مقامی صدر اقبال آصف،حاجی اقبال ندیم کو آرڈی نیٹر پی پی 79عمران کچھیلا بھی موجود رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...