قرعہ اندازی کے نام پر لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

 قرعہ اندازی کے نام پر لوٹنے  والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد و شخصیات اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان کی قرعہ اندازی کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے مبینہ طور پر رقم بٹورنے اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اس سے قبل بھی سود کے کاروبار اور شہریوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے واضح ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔، تاہم ان پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث سرگودھا سمیت پورے ریجن میں سودی لین دین کرنے والے افراد کے خلاف شکایات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شہریوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بعض سود خور افراد مبینہ طور پر قرض یا سودی لین دین کے عوض شہریوں سے جائیدادوں کی رجسٹریاں، چیک اور دیگر اہم دستاویزات حاصل کرکے انہیں دباؤ اور بلیک میلنگ کا نشانہ بناتے ہیں، جبکہ بعض معاملات میں جائیدادوں پر قبضے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض متاثرین کی شکایات کے ازالے کے بجائے متعلقہ سطح پر مبینہ جانبداری کے معاملات بھی شکایات سیل کے نوٹس میں آئے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو سودی کاروبار اور شہریوں کے مالی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاری احکامات کے تحت سول انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افراد اور گروہوں کی نشاندہی کرکے ان کے کوائف اور فہرستیں مرتب کی جائیں جو سود کے کاروبار، غیر قانونی مالی لین دین یا قرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو مبینہ طور پر لوٹنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں، جبکہ مرتب کی گئی فہرستیں فوری طور پر متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...