سرگودھا چیمبر آف کامرس کے الیکشن ،فاؤنڈر گروپ جیت گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28 میں فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا۔
ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 12 نشستوں پر کامیابی کے بعد گروپ نے کارپوریٹ کلاس کی 12 بلامقابلہ نشستوں سمیت مجموعی طور پر 24 کی 24 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں کے لیے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جس میں چیمبر کے 1514 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، نتائج کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں نے تمام 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
، جبکہ کارپوریٹ کلاس کے 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے ۔ کامیابی کے بعد فاؤنڈر گروپ کے قائدین اور کارکنوں کی جانب سے نومنتخب امیدواروں کا شاندار استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر کامیابی کا جشن منایا گیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق راؤ حمزہ قیوم نے 1332 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، راؤ قیصر کھرل 1311، وارث ندیم وڑائچ 1296، عمر ارشد 1290، یاسر عرفان 1289، شہزاد احمد 1281 اور عبدالرحمن ارشد 1275 ووٹ لے کر کامیاب امیدواروں میں نمایاں رہے ، جبکہ دیگر کامیاب امیدواروں میں دو امیدواروں نے 1232، محمد اویس نے 1163 اور محمد شفیق نے 1153 ووٹ حاصل کیے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments