کینو کے باغ کی باڑ توڑ کر چار لاکھ کا تیار مالٹا چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کینو کے باغ کی باڑ توڑ کر 48 درختوں سے تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کا تیار مالٹا چوری، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں باغ کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 104 شمالی میں محمد عرفان کا ساڑھے چار کنال زرعی رقبہ ہے جہاں کینو کا باغ قائم ہے اور چاروں اطراف سیفٹی پلرز اور خاردار تار کے ذریعے باڑ لگائی گئی ہے ، گزشتہ شب 48 درختوں پر لگا تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کا کینو؍مالٹا چوری توڑ لیا گیا،، باغ کے اردگرد معلومات اور تلاش کے باوجود چوری کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments