گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا

گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر  بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک جودھ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا۔

متاثرہ خاتون رِفعت بی بی کے مطابق وہ ڈیرے پر اپنے بیٹے سے بات کر رہی تھی کہ شوہر اخترنے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے اس پر حملہ کردیا، ملزم نے کلہاڑی کے وار کرکے خاتون کے ہاتھ اور ٹانگوں کو شدید زخمی کیا، جبکہ ایک نامعلوم شخص بھی مبینہ طور پر ملزم کے ہمراہ موجود تھا، خاتون کی چیخ و پکار پر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور مبینہ حملہ آوروں سے منت سماجت کرکے اس کی جان بخشی کروائی، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر اس سے مبینہ طور پر عرصہ دراز سے تشدد کرتا آرہا ہے۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے اختر اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...