زہریلی سپرے کر کے 15 لاکھ کے کینو کے پودے تباہ کر د یئے
زہریلی سپرے کر کے 15 لاکھ کے کینو کے پودے تباہ کر د یئے 4 روز ہو گئے مگر پولیس نے درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا
سلانوالی، سرگودھا(نمائندہ دنیا، سٹاف رپورٹر ) حسد کے مارے نامعلوم افراد کی کاروائی کینو کے باغ پر زہریلی سپرے کر کے 15 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی کینو کے پھلدار پودے تباہ کر دیے پولیس ہیلپ لائن 15 کال کی پولیس آئی موقع ملاحظہ کیا پر 4 روز ہو گئے مگر پولیس نے درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا متاثرہ شخص کا اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 130 جنوبی کی رہائشی اہم ادارہ سے ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری شبیر احمد ولد رحمت قوم آرائیں نے مورخہ 14- 9-2026 کو تھانہ سلانوالی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ میرا زرعی رقبہ مذکورہ گاؤں میں ہے اور میں عارضی طور پر اسلام آباد مقیم ہوں اور گاؤں مذکور آتا جاتا رہتا ہوں اور میں نے 6 ایکڑ رقبہ پر کینوں کا باغ لگایا ہوا ہے گاؤں مذکور سے عدم موجودگی میں حاسدین افراد نے میرے کینوں کے باغ میں ایسی زہریلی سپرے کی کہ بیشتر کینو کے پودے خاکستر ہو گئے۔ پھول تباہ ہو گیا اور پودے ناکارہ ہو گئے نامعلوم حاسدین کے ناپاک عمل سے مجھے تقریبا 15 لاکھ روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا ہے متاثرہ شخص چوہدری شبیر احمد نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وقوعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور تفتیش کر کے ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments