ڈینگی لاروا کی موجودگی پرفیلڈ افسروں کیخلاف مقدمات درج ہونگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے گی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی کی جائے ، لاروا اور اس کی افزائش کے ذرائع کو مکمل طور پر تلف کیا جائے اور ایسے مقامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات کو ابتدائی مرحلے ہی میں ختم کیا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ فیلڈ افسران کو کارروائی میں کسی قسم کی غفلت یا سستی نہ برتنے اور روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments