مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا دفتر کمشنر کا دورہ

مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے  شرکاء کا دفتر کمشنر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے زیر اہتمام 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے شرکاء نے دفتر کمشنر سرگودھا ڈویژن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمیٹی روم میں شرکاء کو سرگودھا ڈویژن کے انتظامی امور، ترقیاتی سرگرمیوں اور گورننس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن خان نے شرکاء کو سرگودھا ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، گورننس، عوامی سہولیات اور مختلف حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ 

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامی ڈھانچے ، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمت اور مختلف شعبوں میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔شرکاء کو مختلف سرکاری محکموں کے باہمی رابطہ کار، فیلڈ ایڈمنسٹریشن، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، عوامی سہولیات کی فراہمی اور گورننس کے عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے انتظامی امور اور ترقیاتی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء نے مختلف انتظامی امور سے متعلق سوالات بھی کیے ،

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...