جم خانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ،ممبرشپ کا جائزہ

جم خانہ کلب کے بورڈ آف  گورنرز کا اجلاس ،ممبرشپ کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کی زیرِ صدارت جم خانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کلب کے انتظامی، مالی اور ممبرشپ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جم خانہ کلب کی مالی پوزیشن، نئی ممبرشپ کی منظوری اور گورنمنٹ کیٹیگری ممبرشپ فیس میں نظرثانی سے متعلق امور پر غورکیا گیا۔اجلاس میں رو ف ٹاپ ریسٹورنٹ اور کڑانہ بار ریسٹورنٹ کی تزئین و آرائش، زیرِ التواء ادائیگی، پارٹی لان میں پیڈل کورٹ کے قیام، لاؤنج کے لیے فرنیچر کی خریداری اور اسٹینڈ بائی جنریٹر کی خریداری سے متعلق تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔ بورڈ آف گورنرز نے لیز کی رقم کی ادائیگی، ہیومن ریسورس مینجمنٹ کمیٹی کے ٹی او آرز اور شادی شدہ بیٹیوں کے قرابت داری کی بنیاد پر ممبرشپ سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں جم خانہ کلب کے زیرِ اہتمام نوویں انٹرا اسپورٹس گالا اور میوزیکل ایونٹ کے انعقاد کی منظوری سے متعلق معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلب کے انتظامی و مالی امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق موثر انداز میں چلانے ، شفافیت کو یقینی بنانے اور ممبران کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...