فیز نیوٹرل کو شَنٹ کرکے بجلی چوری کا انکشاف
فیسکو نے ایک ہی علاقے میں تین صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )) رکھ دھریمہ میں بجلی چوری کا انوکھا طریقہ پکڑا گیا، میٹر کے اندر سرکٹ میں ردو بدل اور فیز نیوٹرل کو شَنٹ کرکے بجلی چوری کا انکشاف، فیسکو نے ایک ہی علاقے میں تین صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دیے۔ فیسکو عزیز بھٹی ٹاؤن سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم نے ڈیرہ جات چک نمبر 5 رکھ دھریمہ میں میٹر چیک کیے تو محمد نوید کے زیر استعمال میٹر کی ریڈنگ اصل لوڈ کے مقابلے میں انتہائی کم ظاہر ہونے پر اسے اتار کر ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوایا گیا، جہاں مختلف لوڈ پر ٹیسٹ کے دوران میٹر کی جانب سے مقررہ لوڈ سے کم ریڈنگ ریکارڈ کرنے کی تصدیق ہوئی، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق میٹر کی باڈی میں ردوبدل کے علاوہ پی سی بی سرکٹ میں اضافی ریزسٹنس اور فیز سرکٹ و نیوٹرل سی ٹی وائر میں شَنٹ لگا کر میٹر کو سست کیا گیا تھا تاکہ بجلی کی مکمل کھپت ریکارڈ نہ ہوسکے ، فیسکو حکام کے مطابق اسی نوعیت کی چیکنگ کے دوران مذکورہ علاقے میں محمد جمیل اور محمد بوٹا کے میٹروں میں بھی مبینہ طور پر ردو بدل اور بجلی چوری کے شواہد سامنے آئے ، جس پر فیسکو کی جانب سے پولیس کو درخواستیں دے کر تینوں صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments