تعمیر ملت موومنٹ کی صدارتی نظام سمیت اصلاحات پیش

تعمیر ملت موومنٹ کی صدارتی نظام سمیت اصلاحات پیش

ڈاکٹر حافظ الخیر ایم جوئیہ نے پریس کانفرنس میں منشور کے نکات بیان کئے

میلسی (نامہ نگار )تعمیر ملت موومنٹ پاکستان کے بانی چیئرمین ڈاکٹر حافظ الخیر ایم جوئیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت رنگ و نسل، قوم، برادری، ذات پات، زبان، علاقے ، حسب نسب، مذہب، مسلک، قبیلے اور وطن سمیت تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی۔ میلسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے اقتدار میں آکر پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام نافذ کیا جائے گا تاکہ ارکان اسمبلی کی بلیک میلنگ کا خاتمہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا تعین قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ قبیلے کی سطح پر پنچایتی کونسلیں قائم کی جائیں گی۔ ان کے مطابق کسانوں کو بجلی اور پانی کی 50 فیصد تک مفت سہولت فراہم کرنے ، ائمہ مساجد کو گریڈ 17 کے مطابق تنخواہیں دینے اور ملک کو 12 انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کی تجاویز بھی منشور میں شامل ہیں۔ انہوں نے کمشنری نظام ختم کرکے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دینے ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت رہائش، خوراک اور علاج کی سہولت فراہم کرنے اور سرکاری اداروں میں اردو زبان رائج کرنے کی بات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اصلاحات کے ذریعے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...