پٹرولیم قیمتوں کی آڑمیں ٹراسپورٹرز کے من مانے کرائے، مسافروں کو شدید مشکلات

پٹرولیم قیمتوں کی آڑمیں ٹراسپورٹرز کے من مانے کرائے، مسافروں کو شدید مشکلات

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایہ ناموں کی مؤثر چیکنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ،حکام سے نو ٹس کا مطالبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی آڑ میں ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔گزشتہ روز پٹرول 389 روپے 14 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 424 روپے 4 پیسے فی لٹر کی سطح پر تھا، جس کی آڑ میں مختلف روٹس پر بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کی جانب سے مسافروں سے مقررہ کرائے سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ مختلف روٹس پر مقررہ کرائے سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے اور سرکاری کرایہ طلب کرنے پر بعض اوقات ڈرائیورز اور کنڈکٹرز سے تلخ کلامی بھی ہو جاتی ہے ۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایہ ناموں کی مؤثر چیکنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ۔ شہریوں کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی اس کا بوجھ فوری طور پر مسافروں پر ڈال دیا جاتا ہے ، تاہم قیمتوں میں کمی کی صورت میں کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر سرکاری کرایہ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے جائیں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...